سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی مشروط اجازت دیدی ہے
سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور صوبائی حکومت کو عدالت نےسرکاری ملازمتیں فراہم کرنےکی مشروط اجازت دے دی ہے۔سندھ حکومت کو عدالت نےمختلف محکموں میں گریڈ 1 سے 15 تک سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفراحمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ نئے سرے سے اشتہارات جاری کر کے ملازمتیں فراہم کی جائیں تو اس پر عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت نے سرکاری نوکری دینے کے لیے جو ایس او پیز مقرر کیے ہیں ان کے مطابق کارروائی کی اجازت دی جائے۔عدالت کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل ہو چکی ہے، اگر ملازمتیں شفاف طریقے سے دی جائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی درخواست پر عدالت نےاگست 2023 میں سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔