Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار
    • زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار
    • پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟
    • کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
    • تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار
    • گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد
    • وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا
    • شاہراہ بابوسر سیلابی ریلوں میں خیبر ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت سمیت متعدد سیاح لاپتہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں،آرمی چیف
    اہم خبریں

    ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں،آرمی چیف

    مئی 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    We are well aware of our constitutional limits, Army Chief
    Share
    Facebook Twitter Email

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور ہم دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔

    رسالپور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان ایئرفورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین ہیں، آزادی رائے کی قیود کی برملا پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھاسکتے ہیں۔جنرل عاصم منیر نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ آپ سب ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ، اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں۔ہم توقع کرتے ہے کہ آپ کردار، ہمت، قابلیت کی خوبیوں سےمزین زندگی گزاریں گے اور آپ کا طرز عمل قابل احترام ادارے کیلئے بھی غیرمعمولی ہوگا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ توقع ہے آپ بہادری کی لازوال روایت اور تاریخ کو قائم رکھیں گے، آپ پاکستان  کے دفاع، عزت اور وقارکیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے، توقع کرتے ہے کہ آپ بہترین جذبہ اورپیشہ ورانہ مہارت کوبرقرار رکھیں گے۔ آپ ہمیشہ ریاست پاکستان کے ساتھ وفادار رہیں اور آپ کو جوذمہ داری سونپی جارہی ہے آپ ہمیشہ اس کیلئے پرعزم رہیں۔نواجوان آفیسرز سے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمیشہ اس کو یادر کھیں کہ حق طاقت ہےجبکہ باطل کبھی طاقتورنہیں ہوسکتا، راشد منہاس، سرفرازرفیقی، ایم ایم عالم نے وطن کے وقار، تحفظ کیلئے زندگیاں پیش کیں، آپ راشدمنہاس، سرفراز رفیقی اور ایم ایم عالم جیسے بنیں۔

    مزید آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے کہا کہ اسلحے کی دوڑ کی وجہ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے، مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم وکرم پر ہوتا ہے۔ ہرطرح کی مشکلات میں پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی نگرانی کی، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے اور فروری2019ء میں فضائی نگرانی کی بڑی مثال سب کے سامنے ہے۔

    جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ تازہ ترین مثال ہے کہ جنگیں کیا کیا مصائب اور مشکالات لاسکتی ہیں، غزہ میں اندھا دھندقتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں تشدد بڑھ رہاہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر بھی اپنا ناجائز قبضہ کر رکھاہے، بھارتی جارحیت پردنیاکی خاموشی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ فوجی بینڈ نے مارچ پاسٹ پر دلوں کو گرما دینے والی دھنیں بکھیریں۔ آرمی چیف اور ائیر چیف نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ چیمپئن اسکواڈرن کو قائد اعظم بینر عطا کیا گیا ہیں۔ تمام کیڈٹس نے وطن عزیز سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ پاک فضائیہ طیاروں کی شاندار فلائی پاسٹ توجہ کا مرکز رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور:کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد
    Next Article بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی
    Mahnoor

    Related Posts

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025

    کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

    جولائی 28, 2025

    تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار

    جولائی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025

    زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار

    جولائی 28, 2025

    پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟

    جولائی 28, 2025

    کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

    جولائی 28, 2025

    تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار

    جولائی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.