جمعرات کو خیبرپختونخوا کا دوسرا خصوصی طیارہ کرغزستان سے تقریباً 300 پاکستانی طلباء کے ایک اور کھیپ کے ساتھ بشکیک سے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔
ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) اور دیگر سینئر حکام پاکستانی طلباء کے استقبال کے لیے پشاور ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ کرغزستان سے آنے والے طلباء کے والدین کی بڑی تعداد بھی اپنے پیاروں سے ملنے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے طلباء کو کرغزستان سے بحفاظت ان کے متعلقہ علاقوں میں واپسی پر ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء معلومات اور رہنمائی کے لیے واٹس ایپ نمبر 03433333049، 03440955550 ڈائل کر سکتے ہیں جبکہ والدین کو مدد کے لیے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔