چارسدہ میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتجیے میں 1 اشتہاری ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سٹی پولیس نے بیلہ گئی اتمانزئی میں مجرمان اشتہاریوں پر چھاپہ مارے جس پر ملزان نے پولیس کو جیسے ہی دیکھا انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے ایک مجرم اشتہاری ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو با مسلح گرفتار کرلیا گیا ۔گرفتار ہونے والے اشتہاری کی شناخت محمد صدیق عرف فوجی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے کا نام ملک تاج بتایا جارہا ہے۔