دس ہزار درخت لگانے والے مولوی فضل وہاب تشدد کا شکار بن گئے،ان کے کپڑے پھاڑدیئے گئے۔ سوات مینگورہ سے تعلق رکھنے والے مولوی فضل وہاب ایک دینی مدرسے کے معلم ہیں۔ وہ اپنے شاگردوں کے ساتھ مل کر ماحول دوست سرگرمیاں بھی کرتے رہتے ہیں اور دینی علوم کے ساتھ ساتھ مدرسے کے طلبہ کو کلائمیٹ چینچ کے بارے میں وقتا فوقتاً آگاہی بھی دیتے ہیں۔مولوی فضل وہاب نے حالیہ موسم میں اپنے شاگردوں کے ساتھ مل کر مینگورہ کے مختلف علاقوں میں دس ہزار سے زائد درخت لگائے اور ان کی نگہبانی بھی کرتے رہے۔
کچھ دن پہلے مینگورہ بائی پاس ٹریک پر ان کے لگائے ہوئے درختوں کو بائی پاس کے ٹھیکدار نے کاٹ دیا تھا۔مولوی فضل وہاب نے جب وجہ پوچھی، تو انہوں نے مولوی صاحب کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے تک پھاڑ دیئے ،ملزمان نے متعلقہ ایم پی اے کے ایما پر ان کے خلاف ایف آئی ار بھی درج کرا دی ہے،اور ان کو حوالات میں بھی بند کرا دیا ہے۔