ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں سے بلوچستان میں مسلسل شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے کہا ہے کہ بارش کے نتیجے میں N-70 ہائی وے، جو صوبے کو خیبرپختونخوا سے ملاتی ہے، ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں سے کوئٹہ میں 258 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بدھ سے یکم جولائی تک کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔