Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار
    • زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار
    • پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟
    • کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
    • تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار
    • گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد
    • وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا
    • شاہراہ بابوسر سیلابی ریلوں میں خیبر ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت سمیت متعدد سیاح لاپتہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد بغاوت تصور کی جائے گی، اسلامی نظریاتی کونسل
    اہم خبریں

    ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد بغاوت تصور کی جائے گی، اسلامی نظریاتی کونسل

    جولائی 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Declaration of the Council of Islamic Ideology on Muharram-ul-Haram
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(عطااللہ خان ) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت مختلف مکاتب فکر کے جید علما کی بین المسالک کانفرنس منعقد ہوئی،  کانفرنس کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق  اسلامی نظریاتی کونسل اور مختلف مسالک کے جید علمائے کرام نے محرم الحرام کے پیش نظر20نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے،۔ اعلامیے کے مطابق کوئی شخص یا گروہ کسی قسم کی دہشتگردی میں بلواسطہ یا بلاواسطہ شامل نہیں ہو گااور یہ  کہ عزم استحکام پاکستان آپریشن سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مدد ملے گی ، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام مسلح افواج اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی بھرپور حمایت کریں ، ریاست لسانی علاقائی مذہبی و فرقہ وارانہ تعصبات پر چلنے والی تحریکوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی شخص یا گروہ کسی دوسرے پر جبر سے اپنے نظریات مسلط نہیں کرے گا، کوئی نجی سرکاری گروہ، ادارہ یا شخص عسکریت پسندی کے فروغ کا باعث نہیں بنے گا، انتہا پسندی اور تشدد پھیلانے والوں تنظیم یا فرد اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    اعلامیہ کے مطابق کسی شخص ، ادارے یا فرقے کو کسی کے خلاف توہین پر مبنی جملوں یا الزامات کی اجازت نہیں ہو گی، کوئی فرد یا گروہ توہین رسالت کے مقدمات کی تفتیش یا استغاثہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ کونسل نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے نصاب میں اختلاف رائے کے آداب شامل کیے جائیں گے، غیرت کے نام پر قتل خواتین سے ووٹ، تعلیم ،روزگار کا حق چھیننے کو روکا جائے گا ، غیرت کے نام پر قتل خواتین سے ووٹ تعلیم روزگار کا حق چھیننے کو روکا جائے گا ،خواتین کی قرآن سے شادی ، ونی ، کاروکاری اور وٹہ سٹہ کی غیر اسلامی رسومات کو روکا جائے گا،اعلامیہ کے مطابق کوئی شخص سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ و توہین و نفرت انگیز گفتگو نہیں کرے گا .میڈیا پر کوئی ایسا پروگرام نشر نہ کیا جائے جو نفرت پھیلانے کا سبب بنے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مسلم و غیر مسلم شہری دستور پاکستان کی روشنی میں اپنی مذہبی فرائض ادا کریں گے ، ،کوئی شخص مساجد و امام بارگاہوں و میڈیا و سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ و توہین و نفرت انگیز گفتگو نہیں کرے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات میں زلزلے کی وجہ سے زمین لرز اٹھی،شدت 3.3 ریکارڈ
    Next Article سیاسی عدم تحفظ سے دوچار حکومت کا تباہی بجٹ منظور
    Web Desk

    Related Posts

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025

    کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

    جولائی 28, 2025

    تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار

    جولائی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025

    زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار

    جولائی 28, 2025

    پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟

    جولائی 28, 2025

    کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

    جولائی 28, 2025

    تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار

    جولائی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.