کے ہی میں پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کے ہونے اور اس کے ساتھ ہی گلیشئر پھٹنے کا ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ چترال ،دیر اور کوہستان میں گلیشئر پگلھنے کی وجہ سے سیلاب کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔جبکہ اس کے برعکس صوبے میں کئی مقامات پر بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔
دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف مقامات پر بارش اور بوندا باندی کی وجہ سے موسم خوشکوار ہوگیا ہے۔ پشاور میں بھی درجہ حرارت میں 6 درجے سے ہو کر سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا ہے۔
صوبے کے زیاد تر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹے تک طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے برعکس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے ساتھ شہروں میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ سامنے آنے لگا ہے۔