اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے جعلی نمائندوں کی ٹی وی سکرین پر چیخیں نکل رہی ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے وزراء بے جا تنقید سے ملک کے عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی سرکار نے اس سے پہلے عزم استحکام جیسے اہم قومی سلامتی معاملے پر بھی سیاست چمکائی تھی اور اب عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عدلیہ پر اثرانداز ہونا موجودہ حکمرانوں کا پرانا وطیرہ ہے۔
بدھ, ستمبر 10, 2025
بریکنگ نیوز
- غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری
- بھارت کی آبی جارحیت، پنجاب میں مزید سیلاب کا خطرہ
- خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی
- پنجاب میں سیلاب کی صورتحال برقرار،جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- زخمی سپاہی کو بچانے اور خود آگے بڑھ کر شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے میجر عدنان شہید
- اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، محض مذمت پر اکتفا نہیں کرینگے بھرپور ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم
- شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری
- ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا