پشاور میں صحافی حسن زیب قتل کے خلاف خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں یونین اور پریس کلب ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نوجوان صحافی کا قتل بدترین دہشتگردی ہے۔
خیبرپختونخوا صحافیوں کے لیے مقتل بن گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں
صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ حسن زیب اور تمام مقتول صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
مقامی اخبار کے رپورٹرحسن زیب کو گزشتہ روز نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔
Previous Articleوفاقی حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ
Next Article فیصل آباد:مین ہول کی صفائی کے دوران دو ورکرز جاں بحق