ٹانک:جرگے میں مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
جرگے کے شرکا نے کہا کہ ریاستی ادارے عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آئے روز علاقے میں سرکٹی لاشیں مل رہی ہیں۔ اہلیان ٹانک پولیو سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
جرگے کے شرکا کا مزید کہنا تھا کہ جب تک علاقے میں امن بحال نہیں ہوگا، پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
ٹانک کے منتخب اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات جرگے سے غائب رہی۔