سنکیانگ: پاک چین دفاعی تعاون میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پہلی مشترکہ فوجی مشق "قراقرم 2026” سنکیانگ میں جاری ہے۔
چین کے صوبے سنکیانگ کے شہر کورلا میں پاک چین مشترکہ فوجی مشق "قراقرم 2026” کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
مشترکہ مشق میں ڈرون آپریشنز، دوران حرکت اہداف کی تلاش اور فائرنگ کی خصوصی تربیت شامل ہے۔
پاک چین فوجی مشق میں طویل فاصلے سے نشانہ بازی، مشترکہ کمانڈ اور عملی جنگی مشقوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
دونوں ممالک کی افواج کا انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ، پاک فوج کے جوانوں نے چینی ہتھیاروں کا مشاہدہ بھی کیا۔
مشترکہ فوجی مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ تعاون بڑھانا اور دونوں افواج کے درمیان عملی ہم آہنگی مضبوط بنانا ہے۔

