ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں آثارقدیمہ کی حفاظت کیلئے قائم چیک پوسٹ پر رات گئے شدت پسندوں نے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ بھی کی۔
شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عمر نبی شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔
زخمہ اہلکاروں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں پولیس افسران ،جوان او شہید کے رشتہ داروں سمیت دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تخت بھائی میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ, اپریل 19, 2025
بریکنگ نیوز
- کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کئے جائیں،وزیراعظم اور نوازشریف کی ہدایت
- قومی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے کیلئے بھارت نہیں جائےگی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
- پاکستان اور افغانستان کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، اسحاق ڈار
- خیبر پختونخوا میں بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق،9 زخمی
- معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے،وزیراعظم شہبازشریف
- خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
- کابل:پاکستان اور افغانستان کا دو طرفہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھنے پر اتفاق
- خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے