Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی
    • اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ
    • سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا
    • خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
    • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا
    • پاکستان میں 6 ملکی چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس، امریکہ سمیت 5 ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت
    • خیبر پختونخوا میں قیادت کا بحران
    • سانحہ سوات، دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکنے کا انکشاف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حکومتی کمیٹی نے ہمارے نکات سے اتفاق کیا ہے،دھرنا جاری رہے گا،لياقت بلوچ
    اہم خبریں

    حکومتی کمیٹی نے ہمارے نکات سے اتفاق کیا ہے،دھرنا جاری رہے گا،لياقت بلوچ

    جولائی 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The government committee has agreed with our points, Liaquat Baloch
    The government committee has agreed with our points, Liaquat Baloch
    Share
    Facebook Twitter Email

    مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے کا کہا لیکن ہم نے واضح کیا ہے کہ دھرنا جاری رہے گا، ملک کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، یہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل نہیں چل سکتا۔

    حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور  بھی کمشنر آفس راولپنڈی میں ہوا جو  بغیر کسی نتیجے ختم ہوگیا ۔ وفاقی وزرا نے بات چیت میں پیشرفت کی امید ظاہر کی ہے، جب کہ جماعت اسلامی نے دھرنا ختم کرنے سے پھر انکار کردیا ہے۔

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور حکومتی ٹیکنکل کمیٹی مذاکرات میں شریک ہوئی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں طارق فضل چوہدری اور امیرمقام موجود تھے جب کہ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مذاکرات میں شریک ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی پیٹرول کی قیمت کم کریں، یہ واضح اور دو ٹوک بات ہے، مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں سنجیدگی نظر نہ آتی تو آج ہی مذاکرات ختم کر دیتے۔

    انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے کا فرانزک آڈٹ کیا جائے، دھرنے کے لئے قوم کی تائید حاصل ہے، حکومت نے مذاکرات کے لئے کہا ہم نے پیشکش قبول کی، پہلے راونڈ میں مطالبات اور چارٹر کو فریم کیا، آج ٹیکنیکل نمائندگی موجود تھی، حکومت کے پاس مطالبات کو رد کرنے کی گنجائش نہیں تھی، حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی نے ہمارے نکات سے اتفاق کیا۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کرنے اور اصل لاگت وصول کرنے کی بات کی ہے، نجی سرکاری تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسز کا اضافی بوجھ مسلط کر دیا گیا، حکومت کو اس سے کچھ وصول نہیں ہو رہا یہ اضافہ واپس کیا جائے، انتظامی اخراجات کو کم کیا جائے۔

    جماعت اسلامی سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کام کر رہی ہے، ہم مطالبات سے متعلق مزید مشاورت کریں گے، اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

    طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم بجلی صارفین کو ریلیف دے رہے ہیں، بجلی صارفین کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کابینہ کے وزراء تنخواہ نہیں لے رہے، بجٹ کنٹرول کرنے کیلئےاقدامات کیے جارہے ہیں، وزراء کو مفت بجلی بھی نہیں دی جا رہی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپختونوں کے لیے خیبر نیٹ ورک کی خدمات قابل قدر ہیں،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
    Next Article پیٹرول 6.17 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10.86 روپے فی لٹر کمی کردی گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ

    جولائی 26, 2025

    سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025

    خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    جولائی 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی

    جولائی 26, 2025

    اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ

    جولائی 26, 2025

    سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025

    خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    جولائی 26, 2025

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا

    جولائی 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.