پشاور: برطرف صوبائی وزیر شکیل خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کرپشن کے الزامات لگائے ہیں۔ گزشہ رات ایک بجے کے قریب پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور شکیل خان نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزمات لگائے، شکیل خان نے وزیر اعلیٰ کو بااختیار نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے دوران شکیل خان نے واٹس گروپ میں ہی وزیر اعلیٰ کے پی کو استعفی دیا، جس پر وزیراعلی نے جواب دیا کہ میں نے پہلے ہی سے آپ کو فارغ کر دیا ہے۔ تاہم بعد ازاں واٹس ایپ گروپ سے مسیجز ڈیلیٹ کر دیے گئے۔
اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا شکیل خان کو خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر وزارت سے ہٹایا گیا۔