وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کے مطابق حکومت بجلی کی قیمت کم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
ان کے مطابق حکومت نے اس معاملے پر چینی کمپنیوں سے بات چیت بھی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام متعلقہ معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے نرخوں کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔وزیر توانائی کے مطابق حکومت نے اپنے اصلاحاتی منصوبے اور توانائی کے وژن کو چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کو تجویز کیا ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ ان مذاکرات کا ایک اہم پہلو 8.5 سے 9 بلین ڈالر کے قرضوں کی ری پروفائلنگ شامل ہے جس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔