Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق
    • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز فوری نصب کرنے کی ہدایت
    • قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
    • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا
    • گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر امیر مقام کی اہم ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال
    • بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
    • پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار فتح، سیریز میں ایک صفر کی برتری
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج کے نفاذ پر غور کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی ،تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی
    اہم خبریں ستمبر 7, 2024

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی ،تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی

    Facebook Twitter Email
    Champions trophy will be in Pakistan, Muhsin Naqvi
    چیئرمین پی سی بی چیمپیئز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کیلئے پرعزم
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی پراجیکٹ کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کر لی ہے۔

    محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گااور 31 دسمبر تک مین بلڈنگ کھڑی ہو گی، 31 دسمبر تک جو کام مکمل ہو سکتا ہوگا اس کو ہی پورا ختم کیا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم کے پورے انکلوژرز نئے بنیں گے۔

    ان کا کہنا تھا راولپنڈی سٹیڈیم کا کام روک دیا گیا ہے جو کام شروع کیا اسے ختم کیا جائے گا، کراچی میں تیزی سے کام شروع ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں دبئی سٹیڈیم کی طرز پر نیا سٹیڈیم بنایا جائے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپئینز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل چین کو لایا جائے گا جس سے بورڈ کو ریونیو ملے گا۔

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا پاکستان انگلینڈ سیریز پاکستان میں ہی ہو گی کوئی ٹیسٹ باہر نہیں ہوگا، ملتان اور راولپنڈی وینیوز فائنل ہیں، اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں کوئی ایشو نہیں ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، بڑے تمام بورڈز سے رابطے میں ہیں، جے شاہ سے بھی رابطہ رہتا ہے، ان کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر کوئی پریشانی نہیں ہے، جے شاہ سے کئی میٹنگز میں ملاقات ہو چکی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا تمام تر منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، چئمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی۔

    ان کا کہنا تھا ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 8 اور 9 ستمبر کو ہے، اجلاس میں شرکت نہیں کر سکوں گا، سلمان نصیر اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں نئے صدر کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی پی پی سیکریٹری اطلاعات امجد آفریدی کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ
    Next Article قلات میں خفیہ اطلاع پر کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز فوری نصب کرنے کی ہدایت

    اکتوبر 10, 2026

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز فوری نصب کرنے کی ہدایت

    اکتوبر 10, 2026

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر امیر مقام کی اہم ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال

    اکتوبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.