محکمہ انسداد دہشتگردی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے ۔
محکمہ انسداد دہشتگردی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بارکھان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔
سی ٹی ڈی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، اور اس دوران 10 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچا دیا گیا ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی بی ہوئے ، جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی پُرعزم ہیں ۔

