پشاور: ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق قومی جرگہ / عدالت کے آس پاس کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بند ، کالعدم تنظیم کا سارا سامان قبضہ میں لیکر قائم کیمپ ختم کر دیا گیا ۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر خیبر نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد گزشتہ روز چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کیا۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری اہلکار پشتون قومی جرگہ/عدالت میں شرکت نہ کرے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے متن کے مطابق کالعدم پی ٹی ایم جرگہ/ عدالت میں شرکت یا مالی تعاون کرنے پر کارروائی ہوگی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری کے پی آفس کے اعلامیہ کے بعد پولیس نے کالعدم پی ٹی ایم کے عدالت کے لئے قائم کیمپ کو اکھاڑ دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران کالعدم پی ٹی ایم کے متعدد ممبران گرفتار ہوئے ہیں ۔