پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے کے اجلاس میں شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا جب کہ ان کی جانب سے قیادت کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت نہ کرنےکی تلقین بھی کی گئی۔
شوکت یوسفزئی نے کہا ہمیں کسی صورت خصوصی پارلیمانی کمیٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ ٓفریدی ایک صاف ستھرے جج ہیں ان کے خلاف کمپین چلا کر ہم خود اپنے لئے مسائل پیدا کریں گے ۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ ہوش کے ناخن لیں اور اس تقرری پر بلاوجہ کی تنقید کر کے اپنی پارٹی اور قائد کے لئے مزید مشکلات پیدا مت کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے سنگین غلطی کر چکے ہیں ۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اب جو ہونا تھا وہ ہو چکا ہے آپ کچھ وکلاء کو باہر نکال کر کچھ حاصل نہیں کر پائیں گے کیونکہ تمام بڑی بار کونسلز نئے چیف جسٹس کو پہلے ہی ویلکم کر چکی ہیں
شوکت یوسفزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی وقت نہیں گزرا، فی الفور اپنی پالیسی تبدیل کریں اور نئے چیف جسٹس کیساتھ کھڑے ہوں اور انکے ہاتھ مضبوط کریں ۔