پشاور( حسن علی شاہ سے ) ماضی کے فلم سٹار آصف خان نے کہا ہے کہ کمرشل ازم نے پشتو فلم انڈسٹری کو تباہ کرکے رکھ دیا ھمارے دور میں ایسا نہیں تھا کہانی بامقصد اور اصلاحی ھوتی تھی. روایات اور پشتونوں کی عظمت رفتہ کو ترجیح دی جاتی تھی ، نغمات کی شاعری میں لچر پن نہیں ھوتا تھا رومانوی فلمیں آدم خان درخانئ یوسف خان شیربابو۔۔موسی خان گل مکئ جیسی کلاسیکل فلمیں بنائی گیئں اسلیے لوگ فیملی سمیت سینما گھروں کا رخ کرتے تھے۔
فلمسٹار آصف خان نے یہ بھی کہا کہ لاھور کے نگار خانوں کی ویرانی دیکھ کر دکھ ھوتا ھے ھمارے سینکٹروں کارکن اداکار فائر فایٹرز سنگرز رقاص کیمرہ مین ایکسٹراز بیروزگاری ھوکر گمنامی کے اندھیروں میں گم ھوگئے۔