وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سعودی عرب باسے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوست ملک کی طرف سے پاکستان کی ہمیشہ مددکی گئی، سیاست کی خاطرغلیظ اور گھٹیا بیان دیناانتہائی مکروہ عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلےامریکی سازش کاکہا پھر کہتے رہےہم کوئی غلام ہیں،اسلام کوبھی استعمال کیا، سیاست کیلئےیہ دین اورایمان نہیں دیکھتے، اب یہ پاکستان کی دوست ممالک سےدشمنی پراتر آئےہیں۔
وزیراطلاعات کا کہناتھا کہ اس بیان کی مذمت کرتےہیں،یہ انتہائی گھٹیاحرکت ہے، اسی ملک سےتحائف وصول کئےاوربلیک میں فروخت کئے، یہ ہرچیز سیاسی تناظر میں دیکھتے ہیں، جھوٹ،بہتان اور تہمت پران کی سیاست ہے، یہ دوست ممالک کی پاکستان سے دشمنی پر اتر آئے ہیں۔