Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اپریل 1, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن غضب الحق کے بعد اسلام آباد اور کابل کا پہلا اعلیٰ سطح رابطہ: خطے میں سفارت کاری کا نیا موڑ
    • ایران امریکہ جنگ ہماری جنگ نہیں، برطانیہ کو اس میں گھسیٹنے نہیں دینگے، اسٹارمر
    • ایران فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، فیفا صدر
    • ارومچی میں پاک۔افغان جونیئر لیول مذاکرات کا آغاز
    • امریکی صدر کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنےکا اعلان
    • متاثرینِ تیراہ کی واپسی میں رکاوٹیں، ذمہ دار کون؟
    • اندرونی اختلافات سے پشاور میں پیپلز پارٹی کمزور ہوئی، ظاہر علی شاہ کا اعتراف
    • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی کا 24 نومبرکا احتجاج منسوخ ہونے کا امکان
    اہم خبریں

    پی ٹی آئی کا 24 نومبرکا احتجاج منسوخ ہونے کا امکان

    نومبر 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PTI's November 24 protest likely to be canceled
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کل کا احتجاج منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چند سینئر رہنما اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو محفوظ راستہ سمجھتے ہیں اور اسی کی آڑ میں احتجاج منسوخ کرنے پر غور ہو رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے گزشتہ رات اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر 24 نومبر کے احتجاجی مارچ کو منسوخ کرنے اور بشریٰ بی بی کے پیدا کردہ تنازع پر غور کیا۔ کمیٹی کے ارکان کی اکثریت عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 24 نومبر کے احتجاجی مارچ کو منسوخ کرنے کے حق میں تھی، ان کا مؤقف تھا کہ حکومت سے بات چیت کو آگے بڑھنے دینا چاہیے۔

    پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ لیڈر شپ کی رائے عمران خان کو سامنے رکھی جائے  تاہم اڈیالہ جیل میں ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔  بعد ازاں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے احتجاجی مارچ کے معاملے پر بات چیت کیلئے پشاور میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور علی امین گنڈا پور کے مشیر بیرسٹر سیف نے رابطہ کرنے پر کہا کہ اگرچہ وہ سیاسی کمیٹی کے رکن نہیں لیکن عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے پارٹی میں بات چیت ہو رہی ہے۔

    بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق ویڈیو بیان سے پیدا ہونے والے سنگین تنازع پر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی کے بیشتر ارکان خوش نہیں تھے اور انہوں نے اس کی مخالفت میں بات کی تاہم وہ بشریٰ بی بی کے بیان کو کھل کر مسترد کرنے کا فیصلہ نہ کر سکے، کچھ رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ بشریٰ بی بی کے بیان سے فاصلہ اختیار کریں اور خاتون کو اپنا دفاع کرنے دینا چاہیے تاہم، اس بات کا فیصلہ بھی نہ ہو سکا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبشریٰ بی بی کی سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ گفتگو ناقابل معافی جرم ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
    Next Article مذہبی منافرت پھیلانے پر بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات درج
    Web Desk

    Related Posts

    ایران امریکہ جنگ ہماری جنگ نہیں، برطانیہ کو اس میں گھسیٹنے نہیں دینگے، اسٹارمر

    اپریل 1, 2026

    ایران فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، فیفا صدر

    اپریل 1, 2026

    ارومچی میں پاک۔افغان جونیئر لیول مذاکرات کا آغاز

    اپریل 1, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آپریشن غضب الحق کے بعد اسلام آباد اور کابل کا پہلا اعلیٰ سطح رابطہ: خطے میں سفارت کاری کا نیا موڑ

    اپریل 1, 2026

    ایران امریکہ جنگ ہماری جنگ نہیں، برطانیہ کو اس میں گھسیٹنے نہیں دینگے، اسٹارمر

    اپریل 1, 2026

    ایران فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، فیفا صدر

    اپریل 1, 2026

    ارومچی میں پاک۔افغان جونیئر لیول مذاکرات کا آغاز

    اپریل 1, 2026

    امریکی صدر کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنےکا اعلان

    اپریل 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.