Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یاسر عرفات شہید: موٹر وے پر فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے افسر کو قائد اعظم پولیس میڈل
    • شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر متعدد آپریشنز کے دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 62 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ
    • بلوچستان:ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکہ اور کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری بھی جاں بحق
    • کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا
    • پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
    • بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ
    • پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت
    • راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد: بیلا روس کے صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
    بین الاقوامی نومبر 25, 2024

    اسلام آباد: بیلا روس کے صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    Facebook Twitter Email
    Islamabad: President of Belarus arrived in Pakistan on a 3-day visit
    بیلاروس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئےمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: بیلاروس کے صدر ایلیکزانڈر لوکاشینکو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم  شہباز شریف نے راولپنڈی کے پی اے ایف نور خان ائیر بیس پر بیلاروس کے صدر کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سینئر سرکاری حکام بھی  موجود تھے۔

    بیلاروس کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 25 سے 27 نومبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔  اس  دوران  بیلاروس کے صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت بھی ہوگی۔

    دورے میں بیلاروس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئےمفاہمتی یادداشتوں  پر دستخط ہونگے ، بیلاروس کے وزیر خارجہ کی زیر قیادت 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد  گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا۔

    وفد میں بیلاروس کی کابینہ کے اہم وزرا سمیت معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیں۔ حکومتی ترجمان کے مطابق بیلا روس کے صدر کا دور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتحریک انصاف کے مظاہرین نے پولیس اہلکار شہید کر دیا: وزیراطلاعات پنجاب
    Next Article پی ٹی آئی کارکنان کی سنگجانی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کی ویڈیو منظر عام پر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    یاسر عرفات شہید: موٹر وے پر فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے افسر کو قائد اعظم پولیس میڈل

    اگست 12, 2026

    شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر متعدد آپریشنز کے دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 62 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

    اگست 12, 2026

    بلوچستان:ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکہ اور کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری بھی جاں بحق

    اگست 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یاسر عرفات شہید: موٹر وے پر فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے افسر کو قائد اعظم پولیس میڈل

    اگست 12, 2026

    شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر متعدد آپریشنز کے دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 62 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

    اگست 12, 2026

    بلوچستان:ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکہ اور کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری بھی جاں بحق

    اگست 12, 2026

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.