لکی مروت: پہاڑخیل پکہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر اور باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر کا تعلق پنجاب پولیس تھا۔ شہید پولیس اہلکار عبد القدیر مروت فیصل آباد میں اپنی ڈیوٹی سے چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔
پولیس نے کہا ہے کہ جاں بحق دو باپ بیٹے کی شناخت عبدالحکیم او رفیع اللہ کے ناموں سے ہوئی،دونوں افراد لکی مروت کے رہائشی تھے ۔
فائرنگ کے بعد ملزمان واردات کے مقام سے فرار ہوگئے۔ تینوں لاشیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔