Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم
    • افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ
    • اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی
    • بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک
    • اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج
    • وفاقی کابینہ کی پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور
    • سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سپورٹ کیلئے لایا گیا ہے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر اور بنوں میں کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت پاک فوج کے 2 جوان شہید
    فیچرڈ

    خیبر اور بنوں میں کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت پاک فوج کے 2 جوان شہید

    دسمبر 1, 2024Updated:دسمبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Operation in Khyber and Bannu, 8 terrorists killed, 2 soldiers of Pakistan Army martyred including Captain
    کارروائی بنوں کے علاقے بکاخیل اور خیبر کے علاقے شاگئی میں کی گئی،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 نومبر سے یکم دسمبر تک کی گئی سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں  8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے  کیپٹن سمیت دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی  کارروائی بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلیجنس بنیاد پر کی گئی جہاں دہشتگردوں  کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

    کارروائی کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تاہم اس دوران ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شاگئی میں کی گئی جہاں تین  دہشتگرد ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا۔

    اس کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن محمد زوہیب الدین نے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    بعد ازاں کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید اور سپاہی افتخار حسین  شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،وزیراعظم شہبازشریف ،لیفٹیننٹ  جنرل عمر احمد نیازی،کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہلاک دہشتگرد  متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر  نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ دہشتگردوں  کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 57 رنز سے ہرادیا
    Next Article پی ٹی آئی حکومت کی خیبر پختونخوا میں کارکردگی کی بنیاد پر ناکامی کا پردہ فاش
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025

    وفاقی کابینہ کی پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 9, 2025

    دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور

    اکتوبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم

    اکتوبر 10, 2025

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025

    اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025

    بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025

    اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.