ملتان میں کھیلے گئے بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو دس وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کو جیت کیلئے140رنزکاہدف دیا تھا جسے قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 11ویں اوور میں بآسانی حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی ۔
بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے، بنگلادیش کے عارف حسین 54 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔
قومی بلائنڈ نے گیارھویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، پاکستان بلائنڈ کی جانب سے نثارعلی 72 اور محمد صفدر نے آ 47 رنزبناکر ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
پاکستان بلائنڈ ٹیم کے بابرعلی نے دو جب کہ محمد سلمان اور مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔