Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر نیٹ ورک کی معروف اینکر شبانہ(سپنا خان) اور ان کی فیملی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
    • آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ہری پور میں نئی پولیس لائنز کا افتتاح کردیا
    • وزیراعظم شہبازشریف کا نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں برآمدات 2.7 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
    • بڑھتی آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مل کر قومی پالیسی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
    • مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بھی پاپولر ہے، وزیر مملکت داخلہ
    • بجلی کی قیمت میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری
    • اسٹاک مارکیٹ کی پرواز
    • یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کمشنر پشاور کا گھنٹہ گھر میں مچھلی منڈی کا خاتمہ، 9 دوکانیں سیل، مالکان گرفتار
    اہم خبریں

    کمشنر پشاور کا گھنٹہ گھر میں مچھلی منڈی کا خاتمہ، 9 دوکانیں سیل، مالکان گرفتار

    دسمبر 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    shawar Commissioner Orders Closure of Illegal Fish Market at Ghanta Ghar
    1. کمشنر پشاور کا گھنٹہ گھر میں مچھلی منڈی کا خاتمہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور : کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات پر اندرون شہر گھنٹہ گھر میں غیر قانونی مچھلی منڈی کا خاتمہ کر دیا گیا۔ کمشنر کی جانب سے اس معاملے پر نوٹس لینے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پشاور سید بشارت اور عامر شہزاد کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھنٹہ گھر میں دوبارہ کھولے گئے 9 دکانوں کو سیل کر دیا، جبکہ دکانوں کے مالکان کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی میں 134 کلو مچھلی بھی تحویل میں لی گئی، جسے یتیم اور بے آسرا بچوں کے فلاحی ادارے "زمنگ کور” کے حوالے کیا گیا۔

    کمشنر پشاور ڈویژن نے گھنٹہ گھر کے علاقے میں غیر قانونی مچھلی منڈی کے دوبارہ قیام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف تاریخی ہیریٹیج ٹریل کو نقصان پہنچا ہے بلکہ قریبی رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تعفن، بدبو، کیچڑ اور صبح سویرے ہونے والے لوڈ ان لوڈ کے عمل سے علاقے کے لوگ ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے تھے۔

    کمشنر ریاض خان محسود نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مقامی انتظامیہ اور پولیس کی فوری کارروائی سے غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھنٹہ گھر میں دوبارہ مچھلی منڈی قائم نہ ہونے کی ضمانت کے طور پر حکومت کی جانب سے گھنٹہ گھر میں مچھلی کے کاروبار پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی، حکومت نے تمام مچھلی فروشوں کو شہر سے باہر چمکنی منتقل کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں، اور وہاں مستقل اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دوبارہ اس طرح کا غیر قانونی کاروبار نہ ہو سکے۔

    کمشنر نے کہا کہ یہ کارروائی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ حکومت پشاور کے تاریخی مقامات اور شہری سہولتوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر عاکف انجم کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی
    Next Article یونیسکو نے رباب کو "غیر محسوس بشری ثقافتی ورثہ” کی فہرست میں شامل کر لیا
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    خیبر نیٹ ورک کی معروف اینکر شبانہ(سپنا خان) اور ان کی فیملی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

    اگست 7, 2025

    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ہری پور میں نئی پولیس لائنز کا افتتاح کردیا

    اگست 7, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں برآمدات 2.7 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

    اگست 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر نیٹ ورک کی معروف اینکر شبانہ(سپنا خان) اور ان کی فیملی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

    اگست 7, 2025

    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ہری پور میں نئی پولیس لائنز کا افتتاح کردیا

    اگست 7, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں برآمدات 2.7 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

    اگست 7, 2025

    بڑھتی آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مل کر قومی پالیسی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    اگست 7, 2025

    مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بھی پاپولر ہے، وزیر مملکت داخلہ

    اگست 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.