پشاور( حسن علیشاہ سے ) گزشتہ روز پشاور سنٹر سے ( کراس ٹاک ) نشر کیا گیا جسکے میزبان محمد وسیم تھے جبکہ مہمانوں میں جماعت اسلامی کے مرکزی راھنما مشتاق احمد خان اور ڈاکٹر عظمت اور ڈاکٹر امجد شامل تھے ضلع کرم میں حالیہ فسادات پہ مشتاق احمد خان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ لمحہ فکریہ ھے کہ سیکورٹی اھلکاروں کی نگرانی میں گزرنیوالی کانوائے پہ فائرنگ کرکے معصوم لوگوں کا قتل عام کیا گیا فرقہ واریت کا نام دیکر دنیا بھر میں اسلام کے بارے میں منفی پیغام دیا گیا 15 روز تعلیمی ادارے پارہ چنار سے پشاور کا روڈ بلاک رکھا گیا چیک پوسٹیں ناکہ بندیاں اور چوکیاں خالی کرکے دہشت گروں کو موقع دیاگیا مشتاق احمد خان نے یہ بھی کہا کہ 1985 سے کرم میں یہی کچھ ھورھا ھے جو پاکستان کی ملی یکجہتی کیخلاف گھناؤنی ساڑش ھے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت اس افسوسناک سانحہ کی ذمہ دار ھے ایک غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے ۔۔
ضلع کرم میں فسادات کے نتیجے میں ھونیوالے جانی و مالی نقصانات کی ذمہ داری مرکزی و صوبائی حکومت پہ عائد ھوتی ھے۔۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read
Previous Articleہم مدارس کے منتظمین کی اولاد ہیں، کسی بھی بیرونی ایجنڈے سے نہیں ڈرتے، علامہ طاہر اشرفی
Next Article دلیپ کمار کی فلمیں دیکھ کر اداکار بنا۔۔ دھرمیندر