پاکستان کا کاروباری طبقہ اور معاشی ماہرین تحریک انصاف کی سول نافرمانی تحریک کے عندیہ کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
کاروباری برادری نے پی ٹی آئی کے اس متوقع منصوبے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مسلسل اس کرب سے گزر رہے ہیں کیونکہ انہیں آئے دن احتجاج کی وجہ سے شہر کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کا مطلب پاکستان کو پتھرکے دور میں دھکیلنے کی کوشش ہے، پاکستان بہت مشکل سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے، دھرنے اور انتشار کی سیاست ملکی معیشت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے اور یہ ملک دشمن اقدام ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست پاکستان کی ساکھ اور معشیت دونوں کو نقصان پہچا رہی ہے، ہم کسی صورت اسکو قبول نہیں کریں گے اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی ملک دشمن تحریک کا مکمل بائیکاٹ کریں۔