ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک میں 26 نومبر کے احتجاج کے بعد مبینہ طور پر جاں بحق اور لاپتہ کارکنوں کی لسٹ میں موجود 69 افرادسلاخوں کے پیچھے ہیں،جن میں سے بعض کو ابتدائی طور پرگرفتار کرکے بعد میں رہا کردیا گیا ۔
ذرائع نے کہا ہے کہ مختلف تھانوں اور جیلوں کا سروے کرکے مرتب کی گئی فہرست کے مطابق 33 افراد اٹک جیل، 15جہلم جیل، 9 راولپنڈی اور ایک اڈیالہ جیل میں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اعداد و شمار زیادہ تر فرضی ہیں ،چند لاپتہ افراد خود چھپے ہوئے ہیں یا انہیں وزیراعلیٰ گنڈا پور نے کسی محفوظ مقام پر منتقل کرکے خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے ۔