سندھ کے ضلع کشمور میں پاکستان رینجرز اور پولیس نے گزشتہ روز ڈاکوؤں سے اغوا شدگان کی بازیابی کیلئے مشترکہ کامیاب کارروائی کی ۔
مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاکستان رینحرز نے دو اغوا شدگان کو گہال پور کچا کے علاقے، تھانہ گہالپور ضلع کشمور کے ڈاکو گینگ سے بازیاب کرایا لیا ۔بازیاب ہونے والوں میں غلام نبی اور عالم خان شامل ہیں ۔
غلام نبی کا تعلق ضلع منڈی بہاوالدین، پنجاب سے ہے جنکو 23 نومبر 2024 کو اغوا کیا گیا تھا ۔
عالم ظاہر خان ولد اللہ داد کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے جنکو 16 نومبر 2024 کو اغوا کیا گیا تھا ۔
اغوا شدگان نے بازیابی کے بعد رینجرز اور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں تین مغوی ہندو تاجروں کو بھی بازیاب کروایا گیا تھا اور بھیو گینگ کے سربراہ امداد بھیو کو ایک ساتھی سمیت ہلاک کیا گیا تھا ۔