اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا ۔
امن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں اعلی عسکری حکام اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چییرمین پی ٹی اے کی صدارت میں قائم ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی گئی ۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے لیے اینٹی رائٹس فورس کی تشکیل کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے امن و امان پر تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔