سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تناظر میں ورکشاپ میں شرکت کیلئے چین کی دعوت پر پاکستان سے 30 ماہرین کا وفد چین پہنچ گیا۔ ورکشاپ دو ہفتے جاری رہے گی۔
پاکستانی وفد کی روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے چین کی پیشکش کا فائدہ اٹھانے کا اچھا موقع ہے کہ ہم زراعت، صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کو ترقی دیکر جدید معیشت میں ڈھل سکیں۔
احسن اقبال نے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے چینی انجینئرز کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سرغنہ سی پیک کو رول بیک کرنا چاہتے ہیں لیکن بزدلانہ دہشتگردی سے پاک چین بھائی چارہ کمزور نہیں کیا جا سکتا۔