پشاور( حسن علی شاہ سے ) 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک پشاور کے کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں گرینڈ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسٹال لگائے گئے۔ میلے میں خواتین وحضرات کا ایک جم غفیر دکھائی دیا۔ 3 روزہ اس میلے میں پشاور اور اسکے نواحی علاقوں سے ھرخاص وعام نے اپنی اپنی فیملی سمیت شرکت کی، پاکستانی اور چاینئز کھانے ،ریڈی میڈ گارمنٹس، کاسمیٹکس،برانڈڈ شوز، لیدر جیکٹس، بنوں اور لکی مروت کے روایتی پکوان( پینڈہ) کاشمیری چائے، پشاوری قہوہ،سری پائے، گاڑیوں کے اسٹال، جیولری،افغانی ملبوسات اور گرینڈ میوزک شو بھی اس تین روزہ میلے کا حصہ تھا۔
شاھد ملنگ۔۔ یمسہ نور۔۔ اور معروف بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر نوجوان خواتین وحضرات کی ایک کثیر تعداد دیکھائ دی جنہوں نے فنکاروں کو کھل کر داد دی اور فرط مسرت سے جھوم اٹھے زکی الرحمان گرینڈ میوزک شو کے میزبان تھے جنکی عمدہ کمپیئرنگ نے میوزک شو میں جان ڈال دی۔
ڈائرکٹر جنرل کلچر تاشفین نے 20 دسمبر کو اس میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ DHA کے بعد خیبر ڈیجٹل نیٹ ورک اور Evamp نے ثابت کردیا کہ وہ اس قسم کے ایونٹ کو احسن طور پہ آرگنائز کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں انشااللہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی خیبر ٹی وی کی ان دونوں تنطیوں کے تعاون سے میلوں کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پہ Evamp کے چیف آرگنائزر کامران جان۔۔عثمان امین آفتاب احمد۔ وقار احمد۔فیصل ۔ھانیہ فیھمی۔۔ اور امین مشال بھی موجود تھے۔