Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے دیر کے نوجوان سے شادی کرلی
    • مستونگ: دہشتگردوں کا مرکزی بازار پر حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی،کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
    • سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر ایمان داری سے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کی خواہشات کے مطابق پولیس افسران تعینات ہونے کی تیاریاں
    • پشاور، اسلام آباد،بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا
    • نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی کے طرز سیاست سے عمران خان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں!
    بلاگ

    پی ٹی آئی کے طرز سیاست سے عمران خان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں!

    جنوری 22, 2025Updated:جنوری 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Imran Khan's problems are increasing with PTI's style of politics
    اگر وہ عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں تو اس کیلئے صرف قانونی طریقوں پر چلنا ہوگا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد (ارشداقبال) قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز یعنی منگل کو وزیراعظم شریف کی آمد پر پی ٹی آئی اراکین نے سخت احتجاج کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف ارکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور  آوازیں لگانا شروع کردیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی تاہم شہباز شریف ایوان سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔یہ احتجاج مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا ، تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل تھے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب تحریک انصاف کے سنجیدہ رہنماوں میں شمار ہوتے ہیں ،اگر یہ بھی ایوان میں ایسا احتجاج کریں گے جس کی وجہ سے وزیراعظم خطاب نہیں کر سکیں گے تو یہ اچھا تاثر بالکل بھی نہیں۔ پی ٹی آئی کے دور میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایسے احتجاج کبھی نہیں ہوئے جیسے پی ٹی آئی رہنما کر رہے ہیں ۔ان کے احتجاج کی وجہ سے قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی بھی نہیں ہو پاتی اور پی ٹی آئی کو اس کا ادراک ہی نہیں ۔

    احتجاج ضرور کیا جائے لیکن قومی اسمبلی جیسے اہم ایوان کی کارکردگی ہرگز احتجاج سے متاثر نہیں ہونی چاہیے، ایسا اگر پی ٹی آئی کے دور میں ہوا تو بھی غلط ہوا اور اگر ابھی ہورہا ہے تو بھی غلط ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما بغیر کسی وجہ احتجاج اور ہلڑ بازی شروع کرتے ہیں اور پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ شروع کردیتے ہیں ۔ اگر تحریک انصاف واقعی ایک سیاسی جماعت ہے تو ان کو خود کو سیاسی جماعت ثابت کرنا ہوگا ، ان کو سیاسی پختگی کا  مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

    پی ٹی آئی ہی کی وجہ سے ملک کے دیگر اہم معاملات میں بھی پیشرفت نہیں ہو رہی ، جیسے اگر عدالت کوئی فیصلہ دیتی ہے تو پی ٹی آئی کی جانب سے فوری اپیلیں دائر کی جاتی ہیں ، بے شک ان کو اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے لیکن اس کا بھی کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے ، کوئی عدالت اگر سزا دیتی ہے تو بات سمجھ آجاتی ہے ، آپ اپیل میں چلے جائیں، لیکن یہ کیا بات ہوئی کہ اگر وفاقی حکومت نے کوئی فیصلہ کرلیا تو اس پر بھی نہ صرف یہ احتجاج کرتے ہیں بلکہ اس کو عدالتوں میں بھی چیلنج کیا جاتا ہے ۔ جس کے باعث عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بڑھ جاتا ہے ، ملک کی اعلیٰ عدالتوں کو خود اس کا حل نکالنا ہوگا ۔

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج تھے تو وہ ایسے غیر ضروری مقدمات پر درخواست گزاروں کو نہ صرف جرمانہ عائد کرتے بلکہ  ان کی سخت سرزنش بھی کیا کرتے تھے  جس کی وجہ سے جب تک وہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہے بہت کم غیر ضروری درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دا ئر ہوئیں ۔

    دراصل پی ٹی آئی رہنما کسی بھی طریقے سے پارٹی چیئرمین کو جیل سے رہا کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو شائد اس کا ادراک نہیں ،ان کے مذکورہ طریقے عمران خان کی قید میں کمی نہیں بلکہ اضافہ کرینگے ،ان کو سمجھ جانا چاہیے کہ عمران خان کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی، سینیٹ متعلقہ فورمزبالکل بھی  نہیں ہیں ۔

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت سب کو سوچنا چاہیے کہ اگر وہ عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں تو اس کیلئے صرف  قانونی طریقوں پر چلنا ہوگا، احتجاج، مظاہرے،گالی گلوچ اور جارحانہ طرز سیاست کو چھوڑنا ہوگا ، اگر وہ اپنا طرز سیاست اسی طرح جاری رکھیں گے تو اس سے عمران خان کی مشکلات کم نہیں بلکہ مزید بڑھیں گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلاھور میرا دوسرا گھر ھے ۔ نصیرالدین شاہ
    Next Article خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کا کل پھر دھرنا دینے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر ایمان داری سے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 1, 2025

    پشاور، اسلام آباد،بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے دیر کے نوجوان سے شادی کرلی

    جولائی 1, 2025

    مستونگ: دہشتگردوں کا مرکزی بازار پر حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی،کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 1, 2025

    سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر ایمان داری سے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 1, 2025

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کی خواہشات کے مطابق پولیس افسران تعینات ہونے کی تیاریاں

    جولائی 1, 2025

    پشاور، اسلام آباد،بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری

    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.