پشاور میں صوبائی اسمبلے کے سامنے احتجاج کرنے والے صوبہ بھر کے تمام محکموں کے سرکاری ملازمین اور صوبائی حکومت کے درمیان مزاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد مظاہرین نے اپنا دھرنا کل تک ملتوی کردیا ہے ۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ کل صبح 11 بجے پھر اسی جگہ آئیں گے اور احتجاج کریں گے، کل کے احتجاج میں دمام دم مست قلندر ہوگا ۔
سرکاری ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ کل سے تمام سکولوں کو بھی بند کرائینگے، آج عوام کو تکلیف سے بچانے کے لئے سڑکوں کو کھول رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس بار حکومتی جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرینگے،حکومت آئی ایم ایف کی ایماء پر ہم سے35فیصد کٹوتی کررہی ہے جس کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔
مظاہرین کا اپنے ساتھیوں کو کہنا تھا کہ جو ملازمین دوسرے علاقوں سے پشاور آئے ہیں وہ واپس نہ جائیں،حکومت نے ہمیں مزاق بنایا ہے،اس بار اعتبار نہیں کرینگے ۔