Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی
    • بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک
    • ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
    • اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج
    • وفاقی کابینہ کی پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور
    • سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سپورٹ کیلئے لایا گیا ہے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    • تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا اسمبلی، نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کے بلز منظور
    خیبرپختونخواہ

    خیبرپختونخوا اسمبلی، نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کے بلز منظور

    جنوری 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Khyber Pakhtunkhwa Assembly approved the bills for the release of civil servants recruited during the caretaker period and the agricultural income tax.
    ل کے مطابق صوبے کی زمین کو تین ڈویژنز اور 4 زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگران دور میں بھرتی ہونے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کے بلز منظور کر لئے ، جس کے تحت زیادہ آمدن والے کسانوں پر سپر ٹیکس کا نفاذ بھی ہوگا ۔

    نگران دور کی بھرتیوں کے بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کی بھرتیوں پر ہوگا، قانون میں نگران دور کے دوران سن، اقلیتی کوٹہ، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کو استثنی حاصل ہوگا ۔

    بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے ۔

    اس موقع پر وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ بار بار اجلاسوں کے باوجود بھی ہمیں ملازمین کی کل تعداد نہیں ملی، ہمیں صرف 9 ہزار 762 افراد کا ڈیٹا ملا ہے، یہ کام تو محکموں نے کیا تھا، اس لیے تو ڈیٹا نہیں مل رہا تھا، پھر بھی 9 ہزار کا ڈیٹا ملا ہے ۔

    دوسری جانب ایوان میں زرعی انکم ٹیکس کے بلز منظور کر لئے ، جس کے تحت زیادہ آمدن والے کسانوں پر سپر ٹیکس کا نفاذ بھی ہوگا ،زرعی انکم ٹیکس یکم جنوری 2025 سے عائد ہوگا، بل کے مطابق صوبے کی زمین کو تین ڈویژنز اور 4 زونز میں تقسیم کیا جائے گا ۔

    بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ 12 لاکھ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر فیصد 15 فیصد انکم ٹیکس کے علاوہ 90 ہزار سپر ٹیکس بھی عائد ہوگا ۔

    اسی طرح 16 لاکھ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر 30 فیصد انکم ٹیکس او ایک لاکھ 70 ہزار روپے سپر ٹیکس عائد ہوگا جبکہ 32 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر 40 فیصد انکم ٹیکس اور 6 لاکھ 50 ہزار روپے سپر ٹیکس عائد ہوگا ۔

    بل کے مطابق 56 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر 45 فیصد انکم ٹیکس اور 16 لاکھ 10 ہزار سپر ٹیکس جمع کرانا ہوگا۔

    اسی طرح بل میں کارپورٹ فارمنگ پر بھی ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز ہے، بل کے متن کے مطابق چھوٹی کمپنی پر 20 فیصد جبکہ بڑی کمپنی پر 29 فیصد ٹیکس عائد ہوگا ۔

    بل کے مطابق 15 کروڑ روپے سے زائد سالانہ زرعی انکم پر ایک فیصد ٹیکس لیا جائے گا، اسی طرح 20 کروڑ سے زائد زرعی آمدن پر 2 فیصد جبکہ 25 کروڑ سے زائد آمدن پر 3 فیصد ٹیکس عائد ہوگا ۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 4 فیصد اور 35 کروڑ پر 6 فیصد ٹیکس لیا جائے گا، اسی طرح 40 کروڑ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر 8 فیصد ٹیکس عائد ہوگا ۔

    بل کے مطابق 50 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، انکم ٹیکس کے علاوہ اراضی ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے، مختلف زون کے حساب سے اراضی ٹیکس لیا جائیگا ۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ زون ون میں ساڑھے بارہ ایکڑ سے زائد زمین پر 12 سو روپے فی ایکڑ کے حساب سے اراضی ٹیکس لیا جائے گا، اسی طرح25 سے 50 ایکڑ زمین پر فی ایکڑ 25 سو روپے سالانہ اراضی ٹیکس عائد ہوگا ۔

    بل کے مطابق زون (ون) میں 50 ایکڑ سے زائد زمین پر سالانہ فی ایکڑ 3 ہزار 500 روپے ٹیکس لیا جائے گا، جبکہ زون ٹو اور تھری میں زون ون سے ٹیکس کم لیا جائے گا ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article شرح سود اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ۔ ۔ ۔ مگر !
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025

    دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور

    اکتوبر 9, 2025

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید

    اکتوبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025

    بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025

    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    اکتوبر 10, 2025

    اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025

    وفاقی کابینہ کی پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.