Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک
    • یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یا یونیورسٹی آف کرائمز اینڈ کریمینالوجی؟
    • خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
    • ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر
    • پشتون قبائل کا مستقبل
    • جعلی شناختی کارڈز کے بعد جعلی سپانسرشپ پر افغان شہریوں کو ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بھی بےنقاب
    • شاداب خان کے کندھے کی کامیاب سرجری ، قومی ٹیم کے آل راونڈر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
    • پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شرح سود اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ۔ ۔ ۔ مگر !
    بلاگ

    شرح سود اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ۔ ۔ ۔ مگر !

    جنوری 27, 2025Updated:جنوری 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Announcement of reduction in interest rate and electricity prices. . . but
    اگر تو معیشت سنبھل چکی ہے تو عوام کو اس کا ریلیف بھی ملنا چاہیے اور ریلیف گھریلو استعمال کی اہم چیزوں میں دینا چاہیے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:(ارشد اقبال) آج ایک ہی روز دو اچھی اور مثبت خبریں سامنے آئی ہیں ،دونوں خبروں کا تعلق عام آدمی سے ہے ۔ ایسا نہیں کہ خدانخواستہ پاکستان میں اچھی خبریں آنا بند ہو گئی ہیں یا پھر صرف بری خبریں ہی سامنے آ رہی ہیں ، خیر اچھی اور بری خبروں پر ہم کسی اور نشست میں بات کریں گے ،فی الحال دو اچھی خبروں پر بات کرتے ہیں ۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 13 سے 12 فیصد کردیا ہے ، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ خاطر خواہ کم ہوئے ہیں، مہنگائی مئی 2023 میں 38 فیصد تھی جو کم ہوکر 4.1 فیصد رہی، جنوری میں مہنگائی مزید کم ہوگی ۔

    ان کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرپلس رہا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کے سبب زرمبادلہ ذخائر بڑھے، جون تک مہنگائی کی شرح 5 سے7 فیصد بینڈ کی اوپرکی سطح پر رہے گی۔ورکرز ترسیلات اور برآمدات کے نمبر اچھے ہیں، ملک میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر16.19 ارب ڈالرز ہیں ۔

    جمیل احمد کا کہنا تھا جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.50 فیصد رہنے کا اندازہ تھا، مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 5.5 سے 7.5 فیصد رہے گی، مالی سال2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 0.5 فیصد خسارے سے 0.5 فیصد سرپلس کے درمیان رہے گا۔معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، زرمبادلہ ذخائر مالی سال 2025 کے اختتام تک 13 ارب ڈالر ہوں گے، قرضوں کی ادائیگی اورکم ان فلوز کے سبب زرمبادلہ ذخائر میں جنوری میں کچھ کمی ہوئی اور مالی سال 2025 میں جی ڈی پی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہے گی ۔

    دوسری اچھی خبر یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی  کی خوشخبری سنائی ہے ۔اسلام آباد میں  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کہنا تھا امید ہے بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کر دوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی ۔

    بلاشبہ مذکورہ دونوں خبریں نہ صرف عوامی مفاد کی ہیں بلکہ مثبت  بھی ہیں ، لیکن اس کے باوجود لوگ شکوہ کر رہے ہیں کہ حکومت کی جانب سے جو اعلانات اور دعوے کئے جا رہے ہیں اس لحاظ سے عوام ریلیف سے محروم ہیں ،اس حوالے سے ہم دو روز قبل بھی لکھ چکے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دینا ہوگی ، اب ایک ماہ بعد رمضان کا مقدس مہینہ آ رہا ہے ، رمضان کے مہینے میں ذخیرہ اندوزوں  اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی ۔

    اگر تو معیشت سنبھل چکی ہے تو عوام کو اس کا ریلیف بھی ملنا چاہیے اور ریلیف گھریلو استعمال کی اہم چیزوں میں دینا چاہیے ،سٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے اندر شرح سود 23 سے 12 فیصد پر آ چکی ہے  تو اس کا ریلیف عوام کو منتقل ہونا چاہیے، اگر ڈالر کی قیمت نہیں بڑھ رہی تو اس کا ریلیف عوام کو ملنا ضروری ہے۔بلاشبہ ملکی معیشت کی سمت درست ہے لیکن زمینی حقائق کچھ اور بتا رہے ہیں اور اس مسئلے کو حکومت نے حل کرنا ہے ۔

    دوسری جانب سے وزیراعظم نے کافی عرصہ بعد بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری سنائی ہے ، لیکن وزیراعظم کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ جن چند ماہ کی بات کر رہے ہیں یقیناَ  وہ گرمی کا موسم ہوگا ، اگر گرمی کے موسم میں بجلی کی قیمتیں کم ہونگی تو اس سے بڑی اچھی خبر اور کیا ہو سکتی ہے لیکن گرمیں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ بھی دیکھنا ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں تو موسم سرما میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، معلوم نہیں گرمی کے موسم میں صورتحال کیا ہوگی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا اسمبلی، نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کے بلز منظور
    Next Article مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یا یونیورسٹی آف کرائمز اینڈ کریمینالوجی؟

    جولائی 5, 2025

    پشتون قبائل کا مستقبل

    جولائی 5, 2025

    ربڑ کی جادوئی ٹوپی

    جولائی 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 5, 2025

    یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یا یونیورسٹی آف کرائمز اینڈ کریمینالوجی؟

    جولائی 5, 2025

    خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

    جولائی 5, 2025

    ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

    جولائی 5, 2025

    پشتون قبائل کا مستقبل

    جولائی 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.