کرم میں قیام امن کے لیے دونوں فریق کے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں اب تک 124 بنکرز کو گرایا جاچکا ہے جب کہ متعدد خندقوں کو بھاری مشینری کے ذریعے بند کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ بنکرز اور خندق لڑائی جھگڑوں میں استعمال ہوتے تھے ، جنہیں گرانے کا عمل جاری ہے اور تمام بنکرز گرانے تک یہ عمل جاری رہے گا ۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خوراک اور دیگر ضروری اشیا پر مشتمل سامان کی 853 گاڑیاں اب تک کرم بھجوائی جاچکی ہیں، بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے اور متاثرین کو امدادی رقوم دینےکاسلسلہ بھی جاری ہے ۔