Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اپریل 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشیں،مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق، 105 افراد زخمی
    • بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری
    • پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط
    • بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب
    • پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • خیبر سحر میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر ذی کی شرکت، مداحوں سے دلچسپ گفتگو
    • مرکہ ود مبارک علی: حالاتِ حاضرہ پر مبنی اہم ٹاک شو ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • فنکاروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: سعیدہ خان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید
    فیچرڈ

    خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید

    فروری 15, 2025Updated:فروری 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa: 15 terrorists were killed in 2 different operations, 4 soldiers including lieutenant were martyred.
    کارروائیاں ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئیں،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسان  سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے ہتھالا میں انٹیلی جنس بیسڈ پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعیدعرف لیاقت اور بلال شامل ہیں، ہلاک دہشتگردقانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کی، جہاں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوگئے، شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ ہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں ۔

    پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ لیفٹیننٹ حسان اشرف کی نماز جنازہ لاہور گیریژن میں ادا کی گئی، جس میں وزیراعظم شہبازشریف ،وفاقی وزرا، پاک فوج کے افسران اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔

    اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کی غیر متزلزل لگن اور بہادری کی ایک اور شاندار مثال ہے، جنہوں نے اپنے پیارے وطن کی خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف
    Next Article اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشیں،مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق، 105 افراد زخمی

    اپریل 5, 2026

    بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری

    اپریل 5, 2026

    پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط

    اپریل 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشیں،مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق، 105 افراد زخمی

    اپریل 5, 2026

    بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری

    اپریل 5, 2026

    پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط

    اپریل 4, 2026

    بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب

    اپریل 4, 2026

    پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.