لاہور: افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے اپ سیٹ شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان حشمت اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔
افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 325 رنز بنائے ۔ افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے جبکہ 15 کے مجموعے پر صدیق اللہ بھی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد رحمت شاہ بھی 4 رنز بناکر آرچر کا شکار ہوگئے ۔
اس موقع پر اوپنر ابراہیم زادران نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 146 گیندوں پر 177 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے ، افغان کپتان حشمت اللہ نے 40 ، محمد نبی نے 40 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 41 رنز بنائے ۔انگلش بولرجوفر آرچر نے 3، لیام لیونگسٹون نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم آخری اوور میں 317 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فل سالٹ اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم فل سالٹ 12 کر آؤٹ ہوگئے ، تیسرے نمبر پر آنیوالے بیٹر جیمی سمتھ 9 رنز بناکر چلتے بنے ، بین ڈکٹ 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔چوتھے نمبر پر آنیوالے بیٹر جوروٹ 120 رنز کی شاندار اننگزکھیل کر آؤٹ ہوئے ، ہیری بروک 25، کپتان جوز بٹلر 38 رنز بناکر چلتے بنے ۔ چھٹی وکٹ لیام لیونگسٹون کی گری جو 10 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے ، جیمی اوورٹن 32، جوفرا آرچر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔افغان بیٹر ابراہیم زردان میچ آف دی میچ قرار پائے ۔