Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بنوں کینٹ حملے میں 16 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید،32 زخمی
    فیچرڈ مارچ 5, 2025

    بنوں کینٹ حملے میں 16 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید،32 زخمی

    Facebook Twitter Email
    Bannu: 16 terrorists killed, 18 people including 5 policemen martyred, 32 injured in Cantt attack
    متعدد خودکش دھماکوں کے باعث چھاؤنی کی بیرونی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی ، حملہ آوروں نے چھاؤنی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنا دیا۔ مایوسی کے عالم میں حملہ آوروں نے دو بارودی گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دیں ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کا بھرپور مقابلہ کیا اور چار خودکش حملہ آوروں سمیت تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس شدید جھڑپ میں پانچ بہادر فوجی مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو گئے ۔

    بیان کے مطابق متعدد خودکش دھماکوں کے باعث چھاؤنی کی بیرونی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا، جس سے قریبی انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔ بدقسمتی سے، ایک مسجد اور ایک رہائشی عمارت بھی شدید متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں 13 بے گناہ شہری شہید اور 32 زخمی ہو گئے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات نے واضح طور پر اس حملے میں افغان شہریوں کی براہ راست شمولیت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ شواہد یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ یہ حملہ افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کی ہدایت پر کیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔ پاکستان اپنی سلامتی کو لاحق ان سرحد پار خطرات کے خلاف ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر فوجیوں اور بے گناہ شہریوں کی قربانیاں ہمارے اس غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ ہم اپنی قوم کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قیمت چکانے کو تیار ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں نے انتہائی مطلوب داعش کمانڈر کو کیسے گرفتار کیا؟
    Next Article وزیراعظم کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر سے اظہار تشکر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.