Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، ترجمان پاک فوج
    • امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم
    • افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ
    • اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی
    • بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک
    • اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج
    • وفاقی کابینہ کی پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کےساتھ تعاون کی اپیل
    بین الاقوامی

    سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کےساتھ تعاون کی اپیل

    مارچ 14, 2025Updated:مارچ 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Security Council condemns Jaffar Express attack, appeals to all countries to cooperate with Pakistan
    تمام رکن ممالک دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،سلامتی کونسل
    Share
    Facebook Twitter Email

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ و دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر پاکستان کے ساتھ فعال تعاون پر زور دیا ہے ۔

    ترجمان کے مطابق اراکین سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے ۔

    سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر قابل مذمت حملے میں ملوث تمام افراد، منتظمین، سہولت کار اور مالی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر بھی  زور دیا ۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کی حکومت کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں ۔

    سیکیورٹی کونسل کے ارکان نے دوٹوک انداز میں کہا کہ دہشت گردی کے ایسے ہولناک واقعات کا کوئی جواز بھی قابل قبول نہیں ہے۔ چاہے ان کے پیچھے جو بھی محرکات ہوں، جہاں بھی، جب بھی اور کسی بھی شخص کے ذریعے کیے گئے ہوں ۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ تمام ذرائع بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون، بین الاقوامی پناہ گزینی کے قانون اور بین الاقوامی قوانین کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کریں ۔

    بیان میں سیکیورٹی کونسل کے ارکان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنے تمام رویوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین ترین خطرہ ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈیرہ اسماعیل خان میں خاندانی جھگڑے پر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق،2 زخمی
    Next Article بنوں میں تھانوں اور پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025

    امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم

    اکتوبر 10, 2025

    اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025

    امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم

    اکتوبر 10, 2025

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025

    اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025

    بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.