Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آپریشن غضب للحق جاری، 331 طالبان ہلاک، 104 چیک پوسٹیں تباہ, پاک فوج کی سرحدی کارروائیاں تیز
    اہم خبریں فروری 28, 2026

    آپریشن غضب للحق جاری، 331 طالبان ہلاک، 104 چیک پوسٹیں تباہ, پاک فوج کی سرحدی کارروائیاں تیز

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران مسلح افواج کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن غضب للحق ہفتے کے روز بھی جاری رہا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں افغان طالبان حکومت کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔ مختلف سرحدی سیکٹرز میں افغان چیک پوسٹوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک 331 طالبان کارندے ہلاک جبکہ تقریباً 500 زخمی ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کی جا چکی ہیں اور پاک فوج نے 22 اہم چیک پوسٹوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن کے 163 ٹینک اور مسلح گاڑیاں بھی ناکارہ بنا دی گئی ہیں۔

    پاک فضائیہ نے بھی افغانستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 37 مقامات کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد ان ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا جہاں سے پاکستان کے خلاف مبینہ سرگرمیاں منظم کی جا رہی تھیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں صرف مخصوص فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور کسی سویلین آبادی کو ہدف نہیں بنایا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق مہمند سیکٹر کے قریب ایک افغان چیک پوسٹ کو تباہ کیا گیا، جبکہ آریانہ کمپلیکس اور دبگئی چیک پوسٹ کو بھی دھماکوں سے اڑا دیا گیا۔ اسی طرح پولیس ہیڈکوارٹر اور ذاکرخیل پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    صوبہ لغمان میں ایک اسلحہ ڈپو تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جہاں دراندازی کی کوشش ناکام بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس دوران متعدد شدت پسندوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    اسی سیکٹر میں اعلیٰ جرگہ تھانہ پوسٹ اور رحیم تھانہ پوسٹ کو بھی تباہ کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

    نوشکی، زؤبا اور چترال کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔ نوشکی سیکٹر میں ایک افغان پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ زؤبا سیکٹر میں ڈیلٹا پوسٹ اور گالف پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا۔

    زؤبا ساؤتھ کمپلیکس کے قریب ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔ چترال کے قریب کانڈکسی بیس، خیبر پوسٹ اور اوماری کیمپ کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ نیو افغان ایٹ پوسٹ کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں پیشہ ورانہ انداز میں جاری ہیں اور صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری  ہیں، پاک فضائیہ نے قندھار میں فضائی حملے کےدوران افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا۔  پاک فضائیہ نےافغانستان کےصوبے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ژوب سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی طاہر پوسٹ کو تباہ کردیا جبکہ افغان طالبان کے جنڈوسر پوسٹ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے میرانشاہ کے قریب افغان طالبان کے پوسٹ ٹاور کو تباہ کر دیا، اعظم وارسک سیکٹر میں بھی افغان طالبان کی شاگاپوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری حکام کی جانب سے افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ
    Next Article امریکا کا پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعلان، طالبان حملوں پر مؤقف واضح
    Web Desk

    Related Posts

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.