Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • غذر میں ایک بار پھر گلیشئیر پھٹ گیا ،متعدد دیہات زیر آب آگئے، مزيد نقصانات کا خدشہ
    • خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟
    • کیا عمران خان کی رہائی اب ممکن ہے؟
    • پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کا متاثرین سیلاب کیلئے خطیر فنڈ جمع
    • پشاور صدر میں آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ
    • وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے کیوان حامد راجہ کی ملاقات، خیبر نیٹ ورک کی خدمات کو خراج تحسین
    • ڈی جی آئی ایس پی آر نے سہیل وڑائچ کے کالم میں کیے گئے دعوؤں کی تردید کردی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور افغانستان کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، اسحاق ڈار
    افغانستان

    پاکستان اور افغانستان کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، اسحاق ڈار

    اپریل 19, 2025Updated:اپریل 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan and Afghanistan's territory cannot be used for terrorism against each other, says Ishaq Dar
    افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ پر بات ہوئی، تجارتی سامان کی نقل وحمل پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خارجہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    افغان دارالحکومت کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ پر بات ہوئی، تجارتی سامان کی نقل وحمل پر تبادلہ خیال ہوا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے تجارتی سامان کی نقل و حمل تیز ہوسکتی ہے ۔

    وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ افغان حکومت سے کہا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے جب کہ یہ درخواست بھی کی کہ خطے کی ترقی کیلئے مل کر کام کیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لیے اب 2 کمپنیاں شامل کردیں ہیں جب کہ پاکستان اور افغانستان کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے فائدہ ہوگا، طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کو جلد فعال کیا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب جب ہم تجارت کھول رہے ہیں اور دونوں حکومتیں ملکر سہولیات فراہم کررہی ہیں تو پاک افغان تجارت میں اضافہ ضروری ہے جس کے لیے پاکستان اور افغانستان میں تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام اور تاجر برادری اس سے فائدہ اٹھائے ۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے 4 اصولی فیصلے ہوئے جس میں پہلے نمبر پر یہ ہے کہ افغان شہریوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجاجائے گا جس پر پہلے سے ہی عمل ہورہا ہے کیوں کہ یہ ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے اور بطور ہمسایہ یہ ہمارا فرض ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہی حکومت کی ہدایات بھی ہیں لیکن کہیں اگر کوئی شکایات موصول ہوں تو اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور اس کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات جاری کی جائیں گی اور اس کا نوٹی فکیشن 48 گھنٹے میں جاری کیا جائے گا اور اس شکایت کو حل کیا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ مہاجرین واپس آرہے ہیں جن کی جائیدایں فروخت کرنے میں مشکلات ہیں، میں نے یہ بھی سنا کہ کہیں پر یہ اعلان ہوا کہ ان سے کوئی بھی جائیدیں نہ خریدیں لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت پاکستان کی ایسی کوئی ہدایات موجود نہیں ہیں، اس حوالے سے بھی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو تمام شکایات کا ازالہ کرے گی ۔

    اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو یہ درخواست کی ہے کہ ہمیں ملکر اس خطے کی بہتری اور امن وامان کے لیے ملکر قائم کرنا ہے اور اس کے لیے ہم افغانستان میں دہشت گردی کی کوئی کارروائی کرنے کے لیے اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے نہیں دیں گے ۔

    وزیر خارجہ کے مطابق افغان حکومت سے درخواست کی کہ  برائے مہربانی آپ بھی اس کو روکیں اور ہم ملکر سختی سے اس سے نمٹیں گے کہ ہماری سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گردی کے حوالے سے استعمال کرنے کی اجازت نہیں اور اگر کوئی کرے گا تو ہم دونوں ذمہ دار ہوں گے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا میں بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق،9 زخمی
    Next Article قومی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے کیلئے بھارت نہیں جائےگی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    غذر میں ایک بار پھر گلیشئیر پھٹ گیا ،متعدد دیہات زیر آب آگئے، مزيد نقصانات کا خدشہ

    اگست 22, 2025

    خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 22, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟

    اگست 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    غذر میں ایک بار پھر گلیشئیر پھٹ گیا ،متعدد دیہات زیر آب آگئے، مزيد نقصانات کا خدشہ

    اگست 22, 2025

    خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 22, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟

    اگست 22, 2025

    کیا عمران خان کی رہائی اب ممکن ہے؟

    اگست 22, 2025

    پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کا متاثرین سیلاب کیلئے خطیر فنڈ جمع

    اگست 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.