پی ایس ایل کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں آندریس غوث نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے جبکہ ان کے علاوہ منرو نے 45 ، صاحبزادہ فرحان نے 22 اور محمد نواز نے 21 رنز بنائے ۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا ئے جس میں عثمان خان 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 36 اور یاسر خان نے 29 رنز کی اننگ کھیلی ۔ان کے علاوہ مائیکل بریسویل نے 9 اور افتخار احمد نے 10 رنز بنائے ۔
اسلام آباد کی جانب سے ریلی ، جیسن ہولڈر، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان کا کہناتھا کہ کوشش ہوگی کہ اسلام آباد کو بڑا ٹارگٹ دیں ، تمام کھلاڑیوں سے اچھی پرفارمنس کی توقع ہے ۔ شاداب خان نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو ان کے رول کا اندازہ ہے ، ٹاس جیتنے کی صورت میں بھی پہلے بولنگ کرتے۔