کوئٹہ میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کےقریب بم دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔