ذرائع کے مطابق لوئر جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے سربراہ کے دفتر میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کمانڈر سیف الرحمان کی سربراہی میں دفتر میں جرگہ جاری تھا،کہ اس دوران دھماکہ ہوا ۔
دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہین،زخمیوں میں کمانڈر سیف الرحمان اور تحصیل شکئی امن کمیٹی کے سربراہ کمانڈر تحصیل بھی شامل ہیں ۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا،جن میں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے سے امن کمیٹی کا دفتر مکمل تباہ ہوگیا ہے ، حملے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے،جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔