پاکستان سپر لیگ 10 کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے 210 رنز ہدف کے تعاقب میں نے اسلام آباد یونائٹڈ کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 121 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز سکور کیے ،فخر زمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، سکندر رضا نے 39 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ڈیرل مچل 28، محمد نعیم 25، عبداللہ شفیق 22 اور آصف علی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے دو ، دو جبکہ بین ڈوارشوئس نے ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹڈ کی پوری ٹیم 16.5 اوور میں 121 رنز پر آوٹ ہوگئی اور 88 رنز سے رواں سیزن میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے ایندریس گوس 41 ، سلمان آغا 36 اور شاداب خان 13 اور نسیم شاہ 11رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہے ،ان کے علاوہ یونائٹڈ کا کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا ، صاحبزادہ فرحان 9، حیدر علی 5، عماد وسیم 2، اعظم خان ، بین ڈوارشوئس ایک، ایک جبکہ جیسن ہولڈر بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے ۔
قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 4، سکندر رضا نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی، آصف آفریدی اور ٹام کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ، شاندار آل راونڈ کارکردگی پر سکندر رضا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔
اس کے ساتھ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی او حارث روف نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 300، 300 وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کرلیا،شاہین آفریدی نے کرئیر کے 216 ویں اور حارث رؤف نے 228 ویں میچ میں 300 وکٹیں مکمل کی ۔